جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ناراض رہنما ساتھ نہیں رہنا چاہتے تو نکال دینگے،ن لیگ کا باغی ارکان اسمبلی کو ایسا جواب جس نے سیاسی ماحول کو گرما دیا

datetime 12  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )سابق وزیراعظم اور حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارٹی کے ناراض رہنماوَں کا موقف جاننے کی کوشش کی جائے گی اور جو ساتھ نہ رہنا چاہیں تو نکالے جائیں گے۔

ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنماوَں کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتوں کی خبریں ٹی وی پر دیکھی ہیں۔ان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن تقسیم نہیں ایک ہی جماعت ہے، البتہ اختلاف رائے ہر جماعت میں ہوتی ہے اور اس کا احترام کرنا اچھی بات ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لیکن شہبازشریف مجبوری کے تحت وطن سے باہر ہیں، انہوں نے پارٹی کو بہت وقت دیا ان کو بھی ذاتی معاملات کے لیے وقت دینا چاہیے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنماوَں نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شہبازشریف کے آنے کی بات، پارٹی رہنماوَں کا موقف ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو جلد از جلد آنا چاہیے۔ نوازشریف جیسی شخصیت ملک میں نہیں اور ان کی بیماری بھی معمولی نہیں، وہ علاج کے بعد ضرور آئیں گے۔اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں ن لیگ کی جماعت ہی بول رہی ہے، دیگر اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف بولتی ہیں نہ عوام کے حق میں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو یا اعتزاز احسن کو کوئی مسئلہ ہے تو کہہ دیں، ٹی وی پر نمبر نہ بنائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…