منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

کرونا وائرس ،پارلیمنٹ ہائوس کی تمام بائیو میٹرک مشینیں ہٹا دی گئیں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی مختلف برانچز میں ملازمین کو کہاں حاضری لگانے کا کہہ دیا گیا؟جانئے

datetime 10  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) کرونا وائرس ،پارلیمنٹ ہائوس کی تمام بائیو میٹرک مشینیں ہٹا دی گئی ہیں سینیٹ اور قومی اسمبلی کی تمام برانچز کو حاضری رجسٹر فراہم کر دئیے گئے ہیں ،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے  بھی کرو نا وائرس سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیاہے۔ پارلیمنٹ ہائوس میں ملازمین کی حاضری کیلئے نصب تمام بائیو میٹرک مشینیں کرونا وائرس کے خطرے سے

بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات کے تحت ہٹادی گئی ہیں اس سلسلے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مختلف برانچز میں کام کرنے والے ملازمین کو اگاہ کیا گیا ہے کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ حاضری رجسٹر میں بروقت حاضری کا اندراج کریں واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے منگل کو دفتر میں ماسک پہنا اور حفاظتی اقدامات اٹھانے کے لئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے یہ ہدایت بھی کی  کہ اراکین پارلیمنٹ اورمیڈیا عوام میں آگاہی کے لئے اپنا بھر پورکردار ادا کریں اور عوام میں افراتفری اور سنسنی پھیلانے کی بجائے شعور اجاگر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مناسب آگاہی کی بدولت کسی بھی بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے اورادارے آپس کی رابطہ کاری کو بڑھائیں اور عوام تک درست  معلومات پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس وبا سے خوف زدہ ہونے کی بجائے حفاظتی اقدامات اختیار کر کے موذی مرض سے بچ سکتی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…