اسلام آباد(نیوزڈیسک)الجزیرہ چینل کا کہنا ہے کہ اس کے ایک سینئیر صحافی کو مصر کی درخواست پر جرمنی سے گرفتار کیا گیا ہے۔الجزیرہ چینل کی عربی سروس سے منسلک احمد منصور نامی صحافی کو جرمنی میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب انھوں نے برلن سے قطر جانے والی پرواز پر سوار ہونے کی کوشش کی۔جرمنی کی پولیس کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ مصری حکام نے احمد منصور کی گرفتاری کا بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔واضح رہے کہ مصر کی ایک عدالت نےگذشتہ برس احمد منصور کے خلاف تشدد کے الزام کے تحت ان کی غیر حاظری میں انھیں 15 برس قید کی سزا سنائی تھی۔دوسری جانب الجزیرہ چینل کا کہنا ہے کہ برطانوی اور مصری دوہری شہریت رکھنے والے صحافی احمد منصور کے خلاف عائد کیے جانے والے الزامات لغو اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ادھر 52 سالہ احمد منطور نے ٹویٹ کیا کہ وہ ابھی تک برلن ایئر پورٹ پر زیرِ حراست ہیں اور اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ انھیں کب تحقیقی جج کے سامنے پیش کیا جاتا ہے؟جرمن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ احمد منصور کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3:20 بجے گرفتار کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق مصر نے احمد منصور کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا جس میں ان کے خلاف ’کئی جرائم‘ کا قصور وار ٹھہرایا گیا تھا تاہم پولیس ترجمان نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔الجزیرہ چینل کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے مصر کی جانب سے جاری کیے جانے والے وارنٹ گرفتاری کو انٹرپول نے قانون کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دیا تھا۔صحافی احمد منصور نے دوران حراست اپنے ویڈیو پیغام میں اس واقعے کو ’غلط فہمی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں امید ہے کہ یہ معاملہ بہت جلدی حل ہو جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات بالکل مضحکہ خیز ہے کہ جرمنی جیسا ملک مصر جیسی آمرانہ حکومت کی درخواست کی حمایت کرے گا۔
الجزیرہ ٹی وی کا صحافی جرمنی سے گرفتار
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2015/06/83760371_gettyimages-72534185.jpg)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پوتے نے صنعتکار دادا کو قتل کردیا
-
جاتی سردی پھر لوٹ آئی،محکمہ موسمیات نے خوشخبری
-
پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں اور کارکنان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
-
سوزوکی آلٹو کی تازہ قیمت اور انسٹالمنٹ پلان سامنے آ گیا
-
پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل، کہاں کتنی بارش کے کتنے امکانات ؟
-
بوتل بند پانی فروخت کرنیوالے 28برانڈز انسانی استعمال کیلئے غیر محفوظ قرار، نام بھی سامنے ...
-
خبرادار! یہ اینٹی بائیوٹک کیپسول اورپین کلر کی ٹیبلٹ ہرگز استعمال نہ کریں
-
خاتون مداح مرنے سے قبل اربوں روپے کی جائیداد سنجے دت کے نام کرگئیں
-
دنیا کی مہنگی ترین “نیلور گائے،”1 ارب 28 کروڑ روپے میں نیلام
-
اب پاکستان میں خریداری کیش سے نہیں، صرف ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز سے ہوگی
-
کسانوں نے گندم کی کھڑی فصل تباہ کرنا شروع کردی
-
سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اچانک بڑا اضافہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پوتے نے صنعتکار دادا کو قتل کردیا
-
جاتی سردی پھر لوٹ آئی،محکمہ موسمیات نے خوشخبری
-
پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں اور کارکنان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
-
سوزوکی آلٹو کی تازہ قیمت اور انسٹالمنٹ پلان سامنے آ گیا
-
پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل، کہاں کتنی بارش کے کتنے امکانات ؟
-
بوتل بند پانی فروخت کرنیوالے 28برانڈز انسانی استعمال کیلئے غیر محفوظ قرار، نام بھی سامنے آگئے
-
خبرادار! یہ اینٹی بائیوٹک کیپسول اورپین کلر کی ٹیبلٹ ہرگز استعمال نہ کریں
-
خاتون مداح مرنے سے قبل اربوں روپے کی جائیداد سنجے دت کے نام کرگئیں
-
دنیا کی مہنگی ترین “نیلور گائے،”1 ارب 28 کروڑ روپے میں نیلام
-
اب پاکستان میں خریداری کیش سے نہیں، صرف ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز سے ہوگی
-
کسانوں نے گندم کی کھڑی فصل تباہ کرنا شروع کردی
-
سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اچانک بڑا اضافہ
-
اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ، کئی مقامات پر سڑکیں بند
-
پولیس اہلکار کی بھکاری خاتون سے زیادتی، ویڈیو بنانے پر نوجوان پر فائرنگ کردی