اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

جج ویڈیو اسکینڈل: شاہد خاقان، احسن اقبال  خواجہ آصف ایف آئی اے  نے طلب کر لیا

datetime 6  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں بیان ریکارڈ کروانے کے لیے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت مسلم لیگ (ن) کے 3 رہنماؤں کو آئندہ ہفتے طلب کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم کے علاوہ ایف ا?ئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور قومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کے

بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے انہیں 9 اور 10 مارچ کو طلب کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں شاہد خاقان عباسی کو9 مارچ کو اسلام آباد میں ایف ا?ئی اے کے دفتر جانا ہوگا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے دیگر 2 رہنماؤں کو 10 مارچ کو پیش ہونے کے نوٹسز ارسال کیے گئے۔یہ تینوں رہنما مسلم لیگ (ن) کے ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کی 6 جولائی کو کی گئی اس پریس کانفرنس میں موجود تھے جس میں انہوں نے ’خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی‘ ویڈیو چلائی تھی۔مذکورہ ویڈیو میں احتساب عدالت کے جج مبینہ طور پر یہ کہتے سنے گئے تھے کہ انہیں العزیزیہ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا دینے کے لیے بلیک میل کیا گیا۔مریم نواز نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ویڈیو ’مسلم لیگ(ن) کے ایک ہمدرد‘ نے ریکارڈ کی ہے۔خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال اپنے جماعت کی تنظیم نو کے معاملات کی وجہ سے 2 روزہ دورے پر کراچی آئے تھے۔قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید، ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا تارڑ اور عظمیٰ بخاری ایف ا?ئی اے کے انسداد دہشت گرد ونگ کے سربراہ بابر بخت کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرواچکے ہیں جو جج کی جانب ویڈیو میں رد وبدل شکایت کی تفتیش کررہی ہے۔گزشتہ برس دسمبر میں لاہور میں ایف آئی اے کی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے بعد سینیٹر پرویز رشید نے کہا تھا کہ انہوں نے تفتیش کاروں سے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو کا فرانزک ا?ڈٹ کروائیں

جس میں انہوں نے دباؤ میں ا?کر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ملز ریفرنس میں سزا سنانے کا اعتراف کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عدالت میں ثبوت پیش کرنے پر بھی یقین رکھتی ہے تاہم پارٹی رہنماؤں نے اپنے قائد کی بے گناہی کے بارے میں عوام کو ا?گاہ کرنے کے لیے پریس کانفرنس کی تھی۔یاد رہے کہ 6 جولائی کو

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پریس کانفرنس کے دوران العزیزیہ اسٹیل ملز کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ارشد ملک کی مبینہ خفیہ ویڈیو سامنے لائی تھیں۔لیگی نائب صدر نے جو ویڈیو چلائی تھی اس میں مبینہ طور پر جج ارشد ملک، مسلم لیگ (ن) کے کارکن ناصر بٹ سے ملاقات کے دوران نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس سے متعلق گفتگو کر رہے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…