اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت پاکستان میں عورت مارچ ایک ایسا موضوع بنا ہوا ہے جس پر ہر طرف چرچا ہو رہا ہے۔اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے صحافی صدیق جان نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ عورت مارچ کرنے والی خواتین کو کچھ ایسی تنظیمیں سپورٹ کر رہی ہیں جن کا مقصد معاشرے میں ہم جنس پرستی کو پروان چڑھانا ہے۔بات کرتے ہوئے مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں اس تحریک کا
آغاز2011 میں ہوا جب امریکی سفارت خانے کے زیر اہتمام ایک ایسی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ہم جنس پرستی کو اجاگر کیا گیا اور ہمارے لوگوں کے دماغوں میں اس بات کو ڈالا گیا۔صدیق جان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی اداروں کو چاہئے کہ وہ کارروائی کریں اور پتہ کریں کہ یہ تحریک چلانے والے لوگوں کی مالی مدد کون کر رہا ہے یا ان کا ایسا کونسا کاروبار ہے جس سے وہ اپنے مالی اخراجات پورے کر رہے ہیں۔