بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

کرپشن کا پھندا گلے پڑنے کا خوف،اعلی شخصیات نے لائن لگا دی

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کرپشن کے مقدمات میں ملوث سندھ کی اعلی شخصیات کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا تو موجودہ اور سابق صوبائی وزراءنے عبوری ضمانت حاصل کرنے کےلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ اب تک سندھ کے سابق سینئر وزیر پیر مظہرالحق سمیت کئی اہم شخصیات نے ضمانتیں حاصل کر رکھی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کرپشن میں ملوث اعلی شخصیات کے خلاف گھیرا تنگ ہوا تو گرفتاریوں سے بچنے کےلئے سندھ ہا ئیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کےلئے قطاریں لگ گئیں۔سابق سینئر وزیر پیر مظہرالحق، صوبائی وزیر پاپولیشن سندھ علی مردان شاہ،وزیراعلی انسپکشن ٹیم سبحان میمن، سابق چیف سیکرٹری اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو غلام علی شاہ پاشا، سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار شلوانی، سیکرٹری منصور راجپوت،محکمہ اقلیتی امور احمد بخش سمیت 7 افسران ، کمشنر بےنظیرآباد غلام مصطفی سمیت دیگر اہم شخصیات نے عبوری ضمانتیں حاصل کر لی ہیں۔عدالت عالیہ سے عبوری ضمانتیں حاصل کرنے والے ان افراد کو نیب حکام نے اربوں روپے کی کرپشن، زمینوں پر قبضے، اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت دیگر سنگین الزمات کے حوالے تفتیش سے طلب کیا تھا۔دوسری جانب کرپشن اور دہشت گردی میں ملوث سلمان قمر صدیقی سمیت دیگر افراد رینجرز اور نیب حکام نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر رکھی ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…