پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سندھ سیاسی کشیدگی میں اضافہ،ممتاز بھٹو کو اہم ٹاسک سونپ دیاگیا

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کی طرف سے مستقبل میں سخت رویہ اپنائے جانے کے پیش نظر سندھ میں پارٹی رہنماﺅں کو متحرک ہونے کیلئے ہدایات جاری کر دیں، (ن) لیگ کے رہنما ممتاز علی بھٹو کو سندھ بھر کادور ہ کرنے کے علاوہ ہر طر ح کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کاٹاسک بھی سونپ دیاگیا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری کی طرف سے قومی ادارے کےخلاف بیان بازی کے بعد وفاق کے واضح موقف سے پی پی اور (ن) لیگ کی مفاہمتی سیاست میں تعطل آ گیا ہے اور پیپلز پارٹی کی طرف سے مستقبل میں سخت رویے کا اظہار سامنے آ سکتا ہے ۔ اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) نے بھی پیشگی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اسی تناظر میں سندھ میں پارٹی رہنماﺅں کو متحرک ہونے کیلئے واضح ہدایات دی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلہ میں ممتاز علی بھٹو سے کہا گیا ہے کہ وہ سندھ بھر کے دورے کریں اور کسی بھی طرح کی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آنے والے دنوں میں ممتاز علی بھٹو کی مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے بھی ملاقات متوقع ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…