جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں بدعنوانی کا بڑا سکینڈل سامنے آ گیا، جعلی بچوں کو ظاہر کرکے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 29  فروری‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا سکینڈل سامنے آگیا۔ سکولز اور این جی اوز کی سرکاری افسران کی مبینہ ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد کا ٹیکہ لگایا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن کے تحت 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد بچے سکولوں سے غائب ہیں۔

جبکہ سرکاری ریکارڈ جعلی بچوں کو ظاہر کر نے کے بعدسالانہ ایک ارب دس کروڑ روپے سیزائد کے فنڈز ہڑپ کیے گئے۔2لاکھ چار ہزار بچہ سات روز سے ہی غائب پایا گیا جبکہ 83 ہزار 454 بچے ایک دن بھی سکول نہیں آیا ہے۔دو لاکھ سے زائد بچے ایسے ہیں جن کا جعلی ریکارڈ تیار کر کے سرکاری خزانے سے ماہانہ فی بچہ کے حساب سے 550 روپے تقریبا دو سال سے ہی دئیے جا رہے ہیں اور یہ بھی تحقیقات میں بات سامنے آئی ہے کہ ماہانہ 15کروڑ 80لاکھ جبکہ سالانہ تقریبا ایک ارب 89کروڑ روپے کا سرکاری خزانے کو ٹیکہ لگ رہا ہے۔اس حوالے سے سرکاری رپورٹ پر ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن کی جانب سے سابق ایم ڈی کرنل (ر)عمران یعقوب جو کہ اس وقت ڈپٹی ایم ڈی کے طورپر کام کر رہے ہیں ان کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈاطہر رؤف اور ڈپٹی ایم ڈی فنانس زبیدالسلام کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب بھی مانگ لیا ہے۔دوسری جانب یہی افسران سمیت چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن واسق قیوم عباسی، سیکرٹری سکولز پنجاب مراد راس کے علم میں ہونے کے باوجود معاملات پر خاموشی اختیار کئے رکھے ہیں اور اس معاملے کو دبانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شمیم آصف کا کہنا ہے کہ معاملہ ان کے علم میں ہے، تحقیقات کی جارہی ہیں،، متعلقہ افسران سے جوابات مانگ لئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…