جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کی جانب سے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی! پاکستان خاموش نہ رہا ، 27فروری 2020کو بھی یادگار بنا دیا

datetime 26  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے ۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب ککر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ترجمان کے مطابق 25 فروری کو ایل او سی کے نیزہ پیر سیکٹر پر بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کیم طابق ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 40 سالہ محمد بشیر شدید زخمی ہوئے، بھارتی فورسز ایل او سی پر مسلسل معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے،بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے،شہری آباد کو نشانہ بنانا 2003 کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ نہتے شہریوں کو بے گناہ نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کے بھی منافی ہے ، اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کو ایل او سی کی معائنے کی اجازت دی جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…