اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شریف فیملی کی شوگر مل پرچھاپہ، ہزاروں بوریاں برآمد کر لی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق چنی گوٹھ میں اسپیشل برانچ نے شریف خاندان کی شوگر مل پر چھاپہ مارا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ شوگر مل میں ذخیرہ کی جانے والی بوریوں کی تعداد 55ہزار سے زائد ہے جنہیں بر آمد کر لیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سخت ہدایات جاری کی تھی کہ جن لوگوں نے چینی ذخیرہ کی ہوئی ہے پکڑے جانے پر ان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ اس سے قبل ہائی ٹیک مل پر بھی چھاپہ مارا گیا تھا جہاں فیکٹری کے گودام سے ایک لاکھ بوری برآمد کی گئی تھیں ۔