جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

آنے والے 24گھنٹے کے دوران موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

datetime 24  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔وفاقی دارالحکومت میں صبح خنکی اور ہلکی ہوا چلنے کے سبب موسم قدرے سرد رہا اور درجہ حرارت بھی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 22 تک جاسکتا۔صوبہ سندھ کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور قدرے سرد رہے گا تاہم دوپہر کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت19 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جو کہ 27 تک جانے کا امکان ہے۔ حیدرآباد، سکھر، مٹھی اور نوابشاہ کا درجہ حرارت بالترتیب 14،11،16، اور 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتراضلاع میں بھی آج موسم خشک رہے گا تاہم دوپہرکے وقت درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت خنکی سے درجہ حرارت کم جب کہ دوپہر میں زیادہ ہو جاتا ہے۔ لاہور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 25 تک جا سکتا ہے۔مری، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 2، 12، 11، 12،13 اور 12 ریکارڈ کیا گیا۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک جبکہ کوئٹہ ،چمن، زیارت اورقلات میں قدرے سرد رہے گا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صبح کے درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 17 تک جا سکتا ہے۔بلوچستان کے دیگر اضلاع گوادر، قلات، تربت، جیوانی، سبی اور نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرات بالترتیب 15 ،2، 9، 17، 11 اور14 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ سوات، دیر، کرم اور چترال میں قدرے سرد رہے گا۔صوبائی دارالحکومت پشاور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 24 تک جا سکتا ہے۔ چترال، دیر اور مالم جبہ کا درجہ حرارت بالترتیب منفی 4، 2 اور صفر رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 07 ریکارڈ کیا گیا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…