بدھ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2024 

ای کامرس کابڑھتا ہوا رجحان

datetime 24  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای ۔کامرس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کاروبارکرنے کے رجحانات کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ دور دراز مارکیٹوں تک رسائی ، سامان اور خدمات کا تیزی سے تبادلہ ، محفوظ ادائیگی ، جدت کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے سمیت کئی ممکنات کیلئے راہ ہموار کر دی ہے۔

انفارمیشن اکانومی رپورٹ2017کے مطابق عالمی ای۔کامرس سیلز کا حجم سال2015میں25.3ٹریلین ڈالر رہا جس میں B2Bکو سب سے زیادہ حصہ ملا جو 22.4ٹریلین ڈالر ہے اورB2Cکو 2.9ٹریلین ڈالر ملے۔ سال 2017میں ایشیا بحر الکاہل عالمی ای کامرس مارکیٹ میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا خطہ تھا اور دنیا کی بی ٹو سی مارکیٹ میں اس کا سب سے بڑا حصہ تھا جو کہ دنیا کے کل 2.3ٹریلین ڈالر کا 1ٹریلین ڈالر بنتا ہے۔ مزید براں،پاکستان ڈیجیٹل فنانشل سروس کا استعمال عمل میں لاتے ہوئے اپنی GDPمیں 36بلین ڈالر کا اضافہ کر سکتا ہے اور سال2025تک 4ملین روزگار کے مواقع پیدا کر سکتا ہے ۔اقوام متحدہ کی انسانی ترقی کی رپورٹ برائے سال 2017 کے مطابق ، پاکستان کی آبادی کا تقریبا 64 فیصد 29 سال سے کم عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہ شرح اگلے 30سالوں تک برقرار رہے گی۔ جیسا کہ نوجواں نسل پرانی نسل کے مقابلے میں نئی ٹیکنالوجی کو جلد سیکھ جاتے ہیں اور ان میں ای۔ کامرس کا فروغ نستباً آسان ہو گا جس سے تقریباً 130ملین پاکستانیوں کو اگلے 30سالوں میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔پاکستان میں5ہزار سے زائد ITکمپنیاں اور کال سنٹرز کام کر رہے ہیں اور اس تعداد میں ہر سال اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اس کے پاس 3لاکھ سے زیادہ انگلش بولنے والے ITکے ماہرین ,آئی ٹی کے جدید مصنوعات ،ٹیکنالوجیز اور13سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارکس بھی موجود ہیں۔ ہر سال مختلف مہارتوں کے حامل 20ہزار سے زائدITگریجویٹس اور انجینئر ز تیار کیے جا رہے ہیں اور جن کی وجہ سے سٹار اپ کا کلچر فروغ پا رہا ہے۔عالمی ادائیگی کے پلیٹ فارم Payoneer Global Gid Economy Index کے مطابق ، پاکستان فری لانس سروسز (47فیصد نمو) کے ساتھ چوتھا سب سے بڑا سپلائر ہے جو صرف امریکہ ، برطانیہ اور برازیل سے پیچھے ہے۔

ای کامرس پاکستانیوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے ساتھ اتھ بین الاقوامی ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے عالمی منڈیوں سے بھی جوڑتا ہے۔ اس طرح ، ای کامرس فری لانسرز اور نوجوانوں ، خواتین اور دیہی کارکنوں کے ذریعہ چلائے جانے والے اسٹارٹ اپس کو سہولت فراہم کرسکتا ہے ، خاص طور پر مقامی دستکاریوں کی تیاری / فراہمی میں شامل افراد کو۔بہت سارے اداروں میں اب نوجوانوں اور کاروباری افراد کی استعداد کو بڑھانے کے لئے ای کامرس کے بارے میں تربیت دی جارہی ہے جس کی مدد سے ان کے منافع میں اور بھی اضافہ ممکن ہو سکے گا۔ Digiskills.pk

بھی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کی ملکیتی کمپنی اگنائیٹ نینشل ٹیکنالوجی فنڈکی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات میں سے ایک ہے، جو کہ سیکھنے والوں ای۔کامرس کے بنیادی اصول سیکھانے کیلئے کورسز شامل ہیں جس میں آن لائن سٹور کا قیام اور چلانے کیلئے درکار مہارتیں، اشیاء کے حصول کیلئے مارکیٹ، ڈومین ہوسٹنگ، اوپن سورس کا انتخاب، ای۔بزنس سافٹ ویئرز، سرچ انجن آپٹیمائزیشن کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن سٹور ز کی آپٹیمائزینگ تکنیک اور ای ۔کامرس کے کئی اور چیپٹرز کیلئے تربیت کی فراہمی شامل ہیں۔

یہ پاکستان کا سب سے بڑاٹریننگ پروگرام ہے جس کے ذریعے 2سالوں میں1ملین لوگوں کو مفت تربیتی کورس کروائے جائیں گے۔جبکہ عوامی شعبے کی اب تک کی جانے والی ایسی کوششوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ، پاکستان مقامی ای کامرس کے استعمال کنندگان کی استعداد بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں اور اس سے مقامی اور عالمی تجارت میں اپنا حصہ بڑھا سکتا ہے۔ اس طرح کے پروگراموں کی مدد سے پاکستان عالمی ای کامرس مارکیٹ میں اپنا لوہا منوانے میں کامیاب ہو جائیگا اورجس کے نتیجہ میں پاکستان میں معاشی نمو اور خوشحالی آئے گی۔

موضوعات:



کالم



ہرقیمت پر


اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…