چین کا اپنے ملک میں موجود پاکستانی طلباء کو کرونا وائرس سے بچانے کے انتظامات کرتے ہوئے بڑا اعلان

24  فروری‬‮  2020

اسلام آباد ( این این آئی) چینی سفارتخانے نے کہاہے کہ پاکستانی طلباء کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات کر لئے ہیں۔ چینی سفارتخانہ نے ایک بیان میں کہاکہ چین میں وبا پر قابو پانے کے لئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

ہم ووہان میں پاکستانی طلباء کی وقتی مشکلات کو سمجھتے ہیں۔چینی سفارتخانہ نے کہاکہ لاکھوں چینی باشندوں سمیت پاکستانی طلباء کو رکھنے کا مقصد وبا کو پھیلنے سے روکنا ہے، ہم پاکستانی طلباء کی اپنے عوام کی طرح دیکھ بھال کر رہے ہیں۔چینی سفارتخانہ نے کہاکہ پاکستانی طلباء محفوظ اور صحت مند ہیں، پاکستانی طلباء کی روزمرہ کی زندگی اور تعلیم کی مکمل گارنٹی دیتے ہیں۔ بیان کے مطابق طلباء کے والین کو ان کی ہر قسم کی حفاظت کا یقین دلاتے ہیں، چینی حکومت نے پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ مل کر تمام طلباء کی دیکھ بھال کا انتظام کر لیا ہے، طلباء کی اکثریت چین اور پاکستان کے انتظامات سے مطمئن ہے۔چینی سفارتخانہ نے کہاکہ پاکستانی طلباء کی دیکھ بھال کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کی ہدایت کے مطابق ان حالات میں سفر مناسب نہیں۔چینی سفارتخانہ نے کہاکہ کسی بھی قسم کی نقل و حرکت وائرس کا پھیلانے کا موجب ہو سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…