جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

لال مسجد کا مسئلہ کب تک حل ہو جائیگا؟ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 23  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ چیلنجز آتے رہتے ہیں مگر ہم انکا بھر پور مقابلہ کر رہے ہیں،انشاء اللہ لال مسجد کا مسئلہ حل ہو جائیگاکیونکہ وفاقی حکومت اس بارے تمام معاملات کو دیکھ رہی ہے ، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترافواج ہے جو ہر محاذ پر ملک دشمنوں کوناکام بنارہی ہے دہشت گردی کے ساتھ ساتھ انتہاء پسندی کو بھی جڑوں سے ختم کر رہے ہیں ۔

اولیا ء اکرام نے ہمیشہ امن اور مذہبی ہم آہنگی کا ہی در س دیا ہے ،بر صغیر میں اسلام پھیلانے میں بھی پیر عنایت شاہ قادری جیسے اولیاء کا اہم کردار ہے۔ وہ اتوار کے روز پیر عنایت شاہ قادری کے تین روز عرس مبارک کی تقر یبات کے آخری روز دربار پر حاضری اورپھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے مر کزی رکن میاں حامد معراج ، میاں سلمان شعیب ،میاں جاوید علی صاحب ،صدر انجمن تاجران پنجاب حاجی اعجاز،چیئر مین کمیٹی شاہ عنایت قادری اور حاجی شہبازسمیت دیگر بھی موجود تھے۔ در بار پر حاضری کے موقعہ پر دہشت گردی کے خاتمے ،امن اور ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ افواج پاکستان کی قر بانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہو چکا ہے امن کی وجہ سے پی ایس ایل میچز ہورہے ہیں ا ور سر مایہ کاری آرہی ہے اور پاکستان میں پہلی بار کبڈی کا ورلڈ کپ بھی ہوچکا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ آج پاکستان تیزی کیساتھ آگے بڑ ھ رہا ہے ہم ایسا پاکستان بنارہے ہیں جو قائدا عظم محمد علی جناج اور علامہ اقبال کی امنگوں کے عین کے مطابق ہوگا ظلم اور ناانصافی جیسے مسائل کو جڑوں سے ختم کیا جارہا ہے۔

معاشی طور پر بھی ملک میں ترقی ہورہی ہے اور دنیا بھر سے سر مایہ کار مختلف شعبوں میں پاکستان سر مایہ کار ی کر رہے ہیں کیونکہ انکو یقین ہے کہ پاکستان میں امن قائم ہو چکا ہے اور سر مایہ کاروں کے جان ومال کو کوئی خطر ہ نہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو تر جیح دی ہے اور اسلام بھی ہمیں محبت اور امن بھائی چارہ کا درس دیتا ہے مگر ہمارا ہمسائیہ بھارت جہاں نر یندر مودی انتہاپسندی اور کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے جسکی وجہ سے خطے میں امن کو شدید خطرات ہے مگرالحمداللہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہتر ین فوج ہے جس نے پاکستان میں دہشت گردوں کونشانہ عبر ت بنا دیا ہے اور اگر بھارت کوئی حرکت کر یگا تواس کو بھی منہ توڑ جواب ہی ملے گا۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ چیلنجز آتے رہتے ہیں مگر ہم انکا بھر پور مقابلہ اور سامنا کر رہے ہیں لال مسجدکے ایشوز کے حوالے سے بھی وفاقی حکومت تمام معاملات کو دیکھ رہی ہے اس لئے یہ مسئلہ بھی جلد حل ہوجا ئیگا بعض اوقات چیلنجوں کوحل کرنے میں کچھ وقت لگ جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…