بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والا پی ٹی آئی رہنما گرفتار

datetime 23  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)تھا نہ رضا آباد کی پولیس نے پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما طارق گجر سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،جواء کی اطلاع پر چھاپہ مار گیا تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو ،تھپڑ مارے ،گالیاں دی اور فائرنگ کی تھی ، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفر ی موقع پر پہنچ گئی ،ملزم طارق گجر اسلحہ سمیت گرفتار ،

شراب کی بوتلیں بھی برآمد ،آن لائن کے مطابق محلہ رضاآباد گلی نمبر 13میں پی ٹی آئی کے ایم این اے خرم شہزاد اور ایم پی اے خیال کاسترو کے قریب ساتھی شہباز گجر اور طارق گجر نے رضا آباد میں وائٹ ہائوس کے نام پر ایک ڈیرہ قائم کر رکھا ہے جس پر خرم شہزاد ،خیال کاسترو اور پارٹی کی مرکزی قیادت کی تصویر وں اویزاں کررکھیں اور طارق گجر کو مقا می ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین بھی نامزدکیا گیاہے گزشتہ رات پی ایس ایل میچز پر جواء کی اطلاع ملنے پر تھانہ رضاآباد کی پولیس نے چھاپہ مار تو ڈیرے پر موجود افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا اور اہلکاروں کو گالیاں دینا شروع کر دی ایک نامعلوم شخص نے پوستول سے ہوائی فائرنگ شروع کر دی اور پولیس اہلکاروں کو تھپڑ مار ے گئے جھگڑے کی اطلاع ملنے ایس ایس پی ،ڈی ایس پی سمیت تھانہ رضاآباد ،تھانہ غلام محمد آباد اور تھانہ گلبرک سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی صورتحال کنٹرول کرتے ہوئے ملزم طارق گجر،عابد اور دیگر کو گرفتار کر کے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں جبکہ بتایا ہے کہ طارق گجر کے ڈیرے ایک عرصہ سے جواء ہورہا تھا اس سے میں مقامی پولیس کوپہلے ہی سے اطلاع تھی ۔‎

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…