بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

نیب کا ترمیمی آرڈیننس کے تحت کیسز ختم کرنے کی اپیلوں کی مخالفت کا فیصلہ، کیا اہم سیاسی رہنما کیسز سے پیچھا نہیں چھڑا سکیں گے؟

datetime 22  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو نے متعدد ملزمان کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت کیسز ختم کرنے کی درخواستوں کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے، نیب نے تمام بااثر اور بڑے ملزمان کی بریت درخواستوں کیخلاف جوابات تیار کرلیے۔

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ نیب کے مطابق میگا کرپشن کیسز کے ملزمان کو بری کرنے کی 100 درخواستوں کی مخالفت کی جائیگی، میگا منی لانڈرنگ، جعلی بنک اکاونٹس، رینٹل پاورکیسز میں بریت کی درخواستوں کے جواب تیار کرلیا گیا، جس میں کہا گیا کہ راجہ پرویز اشرف نے رینٹل پاور منصوبوں سے قومی خزانہ کو اربوں نقصان پہنچایا، عدالت سے راجہ پرویزاشرف کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی جائے گی۔رینٹل پاور ریفرنس کے دیگر ملزمان مسعود چشتی، شمائلہ محمود کی درخواستوں پر بھی نیب نے مخالفت کی، قومی احتساب بیورو نے احتساب عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں دونوں ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی، اکرم درانی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف بھی نیب اپنا جواب جلد جمع کروائیگا۔ جعلی اکاونٹس کیس کے ملزم عبدالغنی مجید کی درخواست بریت مسترد کرنے کیلئے نیب جواب جمع کروا چکا ہے۔خیال رہے نیب ترمیمی آرڈینننس کے تحت بریت کی دائر درخواستوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرچکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…