ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز نے گراؤنڈ میںصفائی کر کے اعلیٰ مثال قائم کر دی

datetime 22  فروری‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں کراچی کنگز کے مینٹور اور  ہیڈکوچ ڈین جونز سب کے لیے مثال بن گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیاکہ ڈین جونز  پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد  اپنے ڈگ آؤٹ کی خود صفائی کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کراچی کنگز کے

کوچ ڈین جونز کی ویڈیو  سب کے لیے ایک سبق بھی ہے۔صارفین کی جانب سے ڈین جونز کی ویڈیو کو مختلف کیپشنز کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔ثناء فاطمہ نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز میچ ختم ہونے کے بعد پاکستانیوں کو شرم دلاتے ہوئے پاکستانی نوابوں کا پھیلایا ہوا گند گراؤنڈ سے اٹھا کر ڈسٹ بن میں ڈال رہا ہے اس کو شرم آ گئی لیکن پاکستانیوں کو نہیں آئی۔عثمان عباسی نامی صارف نے لکھا کہ کراچی کنگز کا کوچ کچرا اٹھاتے ہوئے، ہماری قوم اتنی بے حِس اور اتنی بے شرم ہو چْکی ہے کہ ہماری حالت کو دیکھ کر ایک انگریز جو ہمارا مہمان ہے اس کو شرم آ گئی، اسلام صفائی کا درس دیتا ہے ایک حدیث کا مفہوم ہے ارشاد فرمایا ہے راستے گندگی (یا تکلیف کی چیز کو) دور کر دینا بھی صدقہ ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ پاکستان ہمارے گھر کی مانند ہے، جیسے ہمیں اپنے گھر کے اندر کی صفائی کا خیال رہتا ہے ایسے ہی گھر سے باہر بھی صفائی کی عادت کو اپنانا ہو گا، کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز اسٹیڈیم سے کچرا اٹھاتے ہوئے، پاکستانیوں! ان مہمانوں سے کچھ سیکھو، اپنے ملک کو صاف رکھو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…