جہلم (این این آئی) جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں آسمانی بجلی گرنے ایک نرس کے کمرے شارٹ سرکٹ کیوجہ آگ لگ گئی جس پر فوری طور پر گیس کا استعمال کرکے قابو پا لیاگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہیڈ نرسز کی ریٹائرمنٹ پر نرسنگ ہاسٹل ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سی ای او ڈاکٹر وسیم اقبال،ڈی ایچ او، ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر شعیب کیانی کے علاوہ تمام نرسنگ سٹاف
موجود تھا جبکہ اسی اثناء آسمانی بجلی زور سے کڑکی جس کیوجہ سے ایک نرس کے کمرے میں شارٹ سرکٹ ہونے کیوجہ سے آگ لگ گئی جبکہ افسران نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے والی گیس سے آگ پر قابو پالیاکوئی جانی نقصان نہ ہوا لیکن کمرے میں پڑی اشیاء جل گئیں۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے انچارج ڈاکٹر فیصل محمود اپنے فائر بریگیڈ عملے اور گاڑیاں لیکر موقع پر پہنچ گئے۔