جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

لیاری میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے 5 کارندے ہلاک

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی دو کارروائیوں میں گینگ وار کے 5 کارندے مارے گئے۔ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے بھتہ خوروں سمیت آٹھ ملزم گرفتار کرلئے۔ ترجمان رینجرزکے مطابق لیاری چاکیواڑہ میں چھاپہ مارا گیا تو ملزموں نے رینجرز پر فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ سے تین گینگ وار ملزم ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ملزمان ماجد رکشہ والا ، عبدالصمد اور امام بخش کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر جان گروپ سےتھا اور قتل کی چالیس وارداتوں میں ملوث تھے۔ بہار کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران رینجرز پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ، جوابی فائرنگ سے بابا لاڈلہ گروپ کے دو کارندے انیس اور جنید ہلاک ہوگئے۔ ادھر حیدری میں عوام نے دو ڈاکوﺅں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ قائد آباد پولیس نے مسلم آباد سے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس بر آمد کرلی۔ کھارادر سے دو بھتہ خور گرفتار ہوئے ، ملزموں سے آوان بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔ دوسری جانب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے معطل پولیس اہلکار طارق حسین کو فیروز آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…