منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

بیوی کی پڑھائی پر 21لاکھ خرچ کرنیوالے شوہر کیساتھ دھوکہ ،نیوزی لینڈ پہنچتے ہی بیوی نے نمبر بلاک کرکے دوسری شادی رچا لی

datetime 20  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست بھٹنڈا کے گاوٴں مادی میں شوہر نے بیوی کو21 لاکھ روپے خرچ کرکے پڑھائی کے لئے نیوزی لینڈ بھیجا لیکن بیوی نے پہنچتے ہی شوہر کا نمبر بلاک دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر کی جانب سے شکایت درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ خاتون ناہینوالہ کی رہائشی ہے۔داوندرکور کے ساتھ 9 اکتوبر 2017میں شادی ہوئی۔ میرا بھائی پہلے سے نیوزی لینڈ میں موجود تھا ۔

فروری 2019 میں بیوی کو بھی پڑھائی کے لئے بھیج دیا ۔تاہم نیوزی لینڈ پہنچ کر بیوی نے میرا نمبر بلاک کر دیا ۔ شوہر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں موجود میرے بھائی نے جب خاتون سے رابطے کی کوشش کی تو اس نے جھوٹا کیس دائر کرنے کی دھمکی دی اور بتایا کہ مجھے کوئی اور شخص پسند ہے۔ جس سے میں شادی کرنے جا رہی ہوں۔ متاثرہ شوہر کا کہنا ہے کہ یہ پلان میرے سسر کا ہے، اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…