ہفتہ‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2024 

2013ءکے انتخابات ،انکوائری کمیشن نے ڈیڈ لائن دیدی

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)2013ءکے عام انتخا بات میں مبینہ انتخابی دھاندلیوں کیلئے قائم جوڈیشل انکوائری کمیشن میں چیف جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دئیے ہیں کہ اگلے ہفتے کے اختتام تک انکوائری کمیشن کی کارروائی مکمل کر لیں گے‘ جوڈیشل انکوائری کمیشن نے (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے وکلاءسے ایم او یو کی کاپیاں طلب کر لیں۔ جوڈیشل انکوائری کمیشن میں متحدہ قومی موومنٹ کے فاروق ستار نے اپنے بیان میں جماعت اسلامی اور مہاجر قومی موومنٹ کے تمام الزامات مسترد کر دئیے۔ انکوائری کمیشن میں این اے 171‘ این اے 157 اور این اے 130 کے ریٹرننگ افسران پر فریقین کے وکلاءنے جرح مکمل کر لی۔ جوڈیشل انکوائری کمیشن کا اجلاس 29 جون تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ جمعہ کو عام انتخابات 2013ءمیں مبینہ انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل انکوائری کمیشن کے اجلاس میں این اے 130 کے ریٹرننگ افسر انجم رضا نے اپنے بیان میں کہا کہ بیلٹ پیپرز کی فراہمی کیلئے تعداد کا تعین میں نے کیا تھا۔ پولنگ سکیم کے مطابق حلقے میں 74 ہزار اضافی بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے۔ تحریک انصاف کے وکیل حفیظ پیرزادہ نے ریٹرننگ افسر سے جرح کرتے ہو ئے سوال کیا کہ کیا بیلٹ پیپرز کی اضافی بیلٹ پیپرز کی ریکوزیشن پر دستخط آپ نے ہی کئے جس پر انجم رضا نے جواب دیا دستخط میں نے ہی کئے۔ حفیظ پیرزادہ نے سوال کیا کہ آپ نے قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپرز کیلئے کیا فارمولا اپنایا کیا آپ نے صوبائی اسمبلی کے بیلٹ پیپرز کیلئے بھی یہی فارمولا اپنایا جس پر انجم رضا نے جواب دیا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے قومی اسمبلی والا فارمولا نہیں اپنایا جس پر حفیظ پیرزادہ نے سوال کیا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے کون سا فارمولا اپنایا گیا۔ ریٹرننگ افسر انجم رضا نے جواب دیا ایک صوبائی حلقے کے10 اسٹیشن این اے 129 میں آ تے تھے ۔ دوسرے حلقے میں ہونے پر قومی اسمبلی والا فارمولا استعمال نہیں کیا۔ حفیظ پیرزادہ نے سوال کیاکہ پیکنگ انوائسز اور فارم 15 کہاں سے ملیں گے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ متعلقہ دفتر میں ہوں گی کیونکہ یہ ریکارڈ کا حصہ ہے ۔ رزلٹ اپنے پاس رکھتا تو بددیانتی ہوتی میں نے اللہ کی عدالت میں بھی جواب دینا ہے۔ کسی بھی دانستہ کی گئی غلطی کی سزا بھگتنے کو تیار ہوں۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے جواب دئیے ۔ آپ کو یہاں بطور گواہ بلایا گیا ہے کچھ باتوں کی وضاحت ضروری تھی اس لئے بلایا گیا ہے۔ جس پر انجم رضا نے جواب دیا میں اندر سے تھوڑا سا بھڑک گیا تھا ہمیں تو الیکشن کیلئے عملہ تک نہیں دیا جاتا۔ مجھ جیسے خشک جج سے عملہ ویسے بھی تنگ رہتا ہے۔ جوڈیشل انکوائری کمیشن نے این اے 157 کے ریٹرننگ افسر قمر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا کہ بیلٹ پیپرز پر ایک امیدوار کا نام غلط تحریر کیا گیا ۔ غلطی کی نشاندہی صوبائی الیکشن کمشنر نے کی۔ حلقے کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 62800 تھی ۔ حلقے کےلئے 4 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔ پی پی 215 میں ایک لاکھ 54740 رجسٹرڈ ووٹرز تھے ۔ اس حلقے کےلئے 2 لاکھ بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے۔حفیظ پیرزادہ نے سوال کیا کہ آپ کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے ایکشن پلان ملا تھا کہ نہیں ۔ آپ جوڈیشل پرسن ہیں ا سلئے آپ کی عزت کرتا ہوں۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دئیے آپ خود جج ہیں پتہ ہونا چاہیے کہ جتنا پوچھا جائے اتنا ہی بتانا ہے کیا آپ نے ریکارڈ مرتب کیا تھا جس پر ریٹرننگ افسر قمر اعجاز نے جواب دیا کہ زیادہ تر چیزیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس تھیں ۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دئیے کہ آپ سے سوال کچھ کیا جاتا ہے اور آپ کا جواب کچھ ہوتا ہے۔ حفیظ پیرزادہ نے سوال کیا کہ کس پولنگ اسٹیشن پر کتنے بیلٹ پیپر بھجوانے ہیں فیصلہ کس کا تھا جس پر قمر اعجاز نے جواب دیا کہ فیصلہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کیا تھا۔ غیر حتمی نتائج فارم 14 کی بنیاد پر مرتب کئے۔ کسی پولنگ اسٹیشن سے بیلٹ کمی کی شکایت نہیں ملی ۔ حفیظ پیرزادہ نے سوال کیا کہ غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپرز کتنے تھے اور کہاں ہیں جس پر قمر اعجاز نے جواب دیا کہ غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپرز کی تعداد کا علم نہیں ۔ جوڈیشل انکوائری کمیشن نے این اے 171 کے ریٹرننگ افسر خالد اقبال نے وکلاءکی جرح کے جواب میں اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن 2013ءکے دوران بطور سول جج تونسہ شریف تعینات تھا۔ این اے 171‘ پی پی 240 اور پی پی 241 کا ریٹرننگ آفیسر تھا۔ قومی اسمبلی کے حلقے میں 336787 رجسٹرڈ ووٹرز تھے۔ بیلٹ پیپرز کی تعداد کا تعین میں نے خود کیا۔ حلقے کیلئے 3 لاکھ 90 ہزار بیلٹ پیپرز کی ڈیمانڈ تھی۔ حفیظ پیرزادہ نے کہا کہ کیا بیلٹ پیپرز کی تعداد کا تعین کرنے کے لئے کوئی ہدایات ملی تھیں جس پر خالد اقبال نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن سے کوئی ہدایت نامہ موصول نہیں ہوا تھا۔ حفیظ پیرزادہ نے سوال کیا کہ آپ کے حلقے میں کتنے ووٹ کاسٹ ہوئے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میرے حلقے میں 52 فیصد ٹرن آﺅٹ رہا۔ حفیظ پیرزادہ نے سوال کیا کہ ڈالے گئے ووٹوں کی مخصوص تعداد بتائیں جس پر ریٹرننگ افسر نے جواب دیا کہ مخصوص ووٹوں کی تعداد مجھے یاد نہیں ۔ تمام پولنگ اسٹیشنز سے فارم 15 مجھے موصول ہوئے تھے۔ حفیظ پیرزادہ نے سوال کیا کہ کیا الیکشن کمیشن کی جانب سے فارم 15 کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر خالد اقبال نے جواب دیا کہ مجھے الیکشن کمیشن کی جانب سے ایسا کوئی مطالبہ نہیں آیا۔ جوڈیشل انکوائری کمیشن نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ۔ فاروق ستار نے اپنے بیان میں جماعت اسلامی اور مہاجر قومی موومنٹ کے لگائے گئے دھاندلی کے الزامات مسترد کر دئیے۔ جوڈیشل انکوائری کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے 24 جون تک ایم او یو کی کاپیاں طلب کر لیں۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دئیے کہ2 سیاسی جماعتوں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے جس آرڈیننس کے تحت کمیشن بنا اس کا خاص پس منظر ہے اس آرڈیننس کو ریکارڈ کا حصہ بنائیں گے۔ اگلے ہفتے میں انکوائری کمیشن کی کاررو ائی مکمل کر لیں گے۔ آج کے اجلاس کے بعد گواہان کے بیانات قلمبند کرانے کا سلسلہ ختم ہو جائیگا۔ وکلاءاپنے دلائل مکمل کرنے کے حوالے سے بتایا کہ کب تک کر لیں گے۔ تحریک انصاف کے وکیل حفیظ پیرزادہ نے جوڈیشل انکوائری کمیشن سے تیاری کیلئے ایک ہفتہ کا وقت مانگتے ہوئے کہا کہ 30 جون تک اپنے دلائل مکمل کروں گا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے وکیل شاہد حامد نے کہا کہ وہ 2 جولائی تک اپنے دلائل مکمل کر لیں گے۔ جوڈیشل انکوائری کمیشن کا اجلاس 29 جون تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔



کالم



واسے پور


آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…