اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں اور گھی کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی ہے۔ترجمان نے کہاکہ دال چنا ، دال مسور، ھانڈی گھی اور حفیظ گھی کی قیمتوں میں 5روپے سے 30روپے کی کمی۔
ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورزپر دال چنا ، دال مسور، ھانڈی گھی اور حفیظ گھی کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی ہیں ،دال چنا کی قیمت 167روپے فی کلو سے کم ہوکر 160روپے فی کلو ، دال مسور کی قیمت 135سے کم ہوکر 130روپے فی کلو ہو گئی ہے ، ھانڈی گھی اور حفیظ گھی کی قیمت 200روپے فی کلو سے کم ہوکر 170روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ملک بھر کے تمام سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں ، چاول اور چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے سبسڈائزڈ اشیاء کیساتھ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب ہر چیز معیاری ہے اور انکی قیمتیں بھی مارکیٹ کی نسبت بہت کم ہے۔ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپویشن کی انتظامیہ دن رات محنت کرکے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور وزیر اعظم ریلیف پیکج کو عوام کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے پر عزم ہے عوام وفاقی حکومت کے اس ریلیف سے بھر پور مستفید ہونے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کو ترجیح دے جس سے جہاں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کا حصول ممکن ہوگا وہاں کارپوریشن کا فائدہ بھی ہوگا۔ وزیر اعظم ریلیف پیکج کی وجہ سے ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پرخریداروں کا رش لگا ہوا ہے جسکی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز کی سیلز میں ریکارڈ بہتری آئی ہے