اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا چینی پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے کم کر کے 5فیصد کرنے کا فیصلہ اس فیصلے سے چینی کی قیمتوں میں کتنے روپے کمی کا امکان ہے؟‎ جانئے

datetime 18  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کا چینی پر جی ایس ٹی 17فیصد سے کم کر کے 5فیصد کرنے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق چینی پر جی ایس ٹی کم کرنے سے قیمت میں 10روپے تک کمی آئے گی جبکہ حکومت کو اس مد میں 21ارب روپے کا نقصان ہو گا ، جلد ہی وزیراعظم اقدامات کو حتمی شکل دیں گے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق تحریک انصا ف کی حکومت نے عوام پر مہنگائی کے بوجھ کو

کم کرنے کیلئے چینی پر جی ایس ٹی 17سے کم کر کے 5فیصد کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے چینی کی قیمت 81روپے سے گر کر 71.9روپے کر آجائے گی ۔ جنرل سیلز ٹیکس میں کمی کی وجہ سے قومی خزانے کو 21ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ قیمتوں میں کمی کیلئے وزیراعظم آئندہ دو ، تین دنوں تک حتمی شکل دے دیں گے ۔جس کی وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات اسد عمر نے بھی کی ہے ۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر کا چینی کے گودام پر چھاپہ ۔300 چینی کی بوریاں برآمد گودام کو سیل کر دیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے چوک جھلار کے قریب شیخ خلیل سعید کے چینی کے گودام پر چھاپہ مار کر تین سو چینی کی بوریاں برآمد کر لی۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے کاروائی کرتے ہوئے چینی کے گودام کوسیل کر دیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سستے نرخوں پر چینی کی فراہمی کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور اسی مہم کے سلسلہ میں یہ کاروائی کی گئی ہے گودام سے برآمد ہونے والی چینی شہریوں کو 72روپے کلو فروخت کی جائے گی -‎

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…