اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے محکمہ خوراک کے سرکاری گودام سے10 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں غائب ہو گئیں، نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کے سرکاری گوداموں سے 10 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں خورد برد کرنے کا انکشاف اس وقت منظر عام پر آیا جب ان گوداموں کے انچارچ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے درمیان کسی بات پر تنازع کھڑا ہوا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی جانب سے کی گئی تفتیش کے دوران سجاول کے گودام
سے 6 ہزار 247 اور ضلع ٹھٹھہ میں مکلی کے گودام سے 4 ہزار 485 بوریاں چرا کر بیچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ تحقیقات کے دوران گودام مں موجود گندم کی بوریوں سے گندم کی بجائے گھاس اور بھوسہ برآمد ہوا۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے دونوں گوداموں کے انچارجوں کو اپنے عہدوں سے معطل کر کے انکے خلاف کرپشن کی تحقیقات کرنے کے لیے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی جو اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کر کے اپنی حتمی رپورٹ پیش کریگی۔