اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

جعلی ترقیاتی سکیموں کے نام پر سیاستدانوں اور انجینئرزنے کروڑوں روپے لوٹ لئے، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

datetime 16  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)جعلی ترقیاتی سکیموں کے نام پر بے نظیر بھٹو  شہید کے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کاموں کے نام پر تین کروڑ 30لاکھ روپے کی بدعنوانی سامنے آئی ہے۔ پاک پی ڈبلیو ڈی کے مقامی انجینئر نے جعلی ترقیاتی سکیمیں بنا کر کروڑوں روپے جاری کردیئے۔ 33.08ملین روپے کے 29چیک ٹھیکید اروں کے نام جاری کردیئے تھے۔ تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈویژنل انجینئر نے 26چیک کینسل کروادئیے تھے

اور انجینئر کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ دائر کردیا۔ اعلیٰ اختیارات کے حامل افسران نے سکینڈل سامنے آنے پر خالد قریشی انجینئر کو معطل کردیا جبکہ ٹھیکہ دار الائیڈ ایڈ نے 24ملین کے چیک واپس کردئیے ہیں۔یہ مقدمہ نیب میں بھی زیر سماعت ہے اور نیب تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ لاڑکانہ کے کسی حلقے میں یہ ترقیاتی کام ہوئے بھی نہیں ہیں اسی نوعیت کا کرپشن سکینڈپاک پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد آفس میں بھی رونما پذیر ہوا تھا جہاں 11سکیموں کے نام پر 127بلین کی چوری کی جارہی تھی چکوال میں پی سی سی روڈ کی تعمیر میں مبینہ سات کروڑ 43لاکھ کی بے ایمانی کی گئی ہے۔ افسران نے ٹھیکہ  د  ار بسکو کنسٹرکشن کمپنی کو بالی کے بعد زیادہ ریٹس دے کر ساڑھے سات کروڑ روپے لوٹ رکھے ہیں لیکن اعلیٰ افسران کرپٹ افسران کو بچانے میں مصروف عمل ہیں۔ پاک پی ڈبلیو ڈی کے افسران سے کوٹ رادھا کشن روڈ کی تعمیر میں 2کروڑ روپے کی کرپشن کرارکھی ہے۔ ٹھیکیدار کو بولی کے بعد زیادہ ریٹس دے کر قومی خزانے کو لوتا گیا ہے۔ فیصل آباد، دیبالپور  میں دہلی ترقیاتی سکیمیں بنا کر 8کروڑ 42لاکھ روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ شیخوپورہ، فاروق آباد، اپرگوگیرا پی پی 169اور گجیان یں ترقیاتی کاموں کے نام پر 2کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔ جھنگ میں ترقیاتی کاموں کے نام پر 29لاکھ روپے کرپشن کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں سائن بورڈ کے نام پر 10لاکھ روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔ ملتان میں جہانگیر آباد میں بھی ترقیاتی کاموں کے نام پر 2کروڑ روپے لوٹے گئے ہیں۔

این اے 151میں بند کی تعمیر کے نام پر 13ملین روپے لو ٹے گئے ہیں۔ مانگا منڈی میں سوئمنگ پول کے نام پر 12ملین روپے سے زائد کی مالی بد عنوانی کی گئی ہے۔ بٹ خیلہ میں گلیاں پکی کرنے کے نام پر 86لاکھ لوٹے گئے ہیں۔ گوجرانوالہ میں بوگس ترقیاتی سکیم کے نام پر 76لاکھ روپے لوٹے گئے ہیں۔ جھنگ میں سولنگ فرمی کاغذوں میں ظاہر کرکے 80لاکھ روپے لوٹے گئے ہیں۔

فیصل آباد میں سڑکوں کے نام پر گوگس چیک جاری کرکے 33لاکھ لوٹے گئے ہیں۔ مانا نوالا سے شاہ کوٹ سڑک کے نام پر 92لاکھ روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ پاک پی ڈبلیو حکومت کا کرپٹ ترین محکمہ ہے جہاں کے انجینئرکوترقیاتی سکیموں کے نام پر ملنے والے فنڈز بوگس سکیمیں بنا کر لوٹے جاتے ہیں۔ اور اس سلسلے میں پاک پی ڈبلیو کے افسران اور انجینئرز کے ساتھ ملکر قومی ٰخزانہ لوٹتے ہیں۔

ایم این ایز کو ترقیاتی سکیموں کے نام پر ملنے والے فنڈز بوگس سکیمیں بنا کر لوٹ جاتے ہیں اور اس سلسلے میں پاک پی ڈبلیو کے افسران اور انجینئر سیاستدانوں کو معاونت دیتے ہیں۔ یہ سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ اب ملک میں انصاف کی حکومت ہے لیکن حکومتی وزیر بھی سیاستدانوں کا خیر خواہ ہے تاہم اب ان کی ایمانداری کا امتحان ہے کہ ان ترقیاتی سکیموں کے نام پر پاک پی ڈبلیو  کے انجینئرز اور سیاستدانوں کی لوٹ مار کس طرح روکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…