اسلام آباد(آن لائن ) کنٹینرز سکینڈل میں نئے نئے انکشافات سامنے آنے لگے، ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اربوں روپے کے 115 مزید کنٹینرز بغیر ڈیوٹی ادا کیے کلئیر کیے گئے۔ یہ کنٹینرز دسمبر 2019 میں کلئیر کیے گئے تھے اس سے قبل ڈی۔جی کسٹم انٹلیجنس نے 355 کنٹینرز کے 3 ماہ کے دروان کلئیر ہونے کا انکشاف کیا تھا اور اس حوالے سے
چیئرمین ایف بی آر کو رپورٹ بھی جمع کروائی تھی چیئر مین ایف بی آر نے رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے سابق ممبر کسٹم آپریشن جواد آغا اور 5 کلکٹرزکو عہدے سے ہٹا دیا تھا جبکہ چیف کلکٹر ڈاکٹر آصف جہا کو اس معاملے کی مزید انکوئری کرنے کا حکم دیا گیا تھا انکوئری میں ڈاکٹر آصف جہا نے بتایا کہ 238 کنٹینرز نے 140 ملین روپے ادا کیے ہیں اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں پائی گئی جبکہ دوسری جانب ڈی جی کسٹم انٹلیجنس نے اپنی حالیہ رپورٹ میں چیئرپرسن ایف بی آر کو بتایا کہ ان کی معلومات سو فیصد درست ہیں کیوں کہ انہوں نے تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ بھجوائی ہے۔ کسٹم انٹیلی جنس نے حالیہ مہینوں میں فرورٹس کے اور کنٹینرز کو بھی قبضے میں لیا ہے جنہیں ترخم بارڈر پر ان کا وی باکس سسٹم پر اندراج کیے بغیر کلئیر لیے گئے تھے۔