لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ بڑے اقتصادی اشاریوں میں تیزی سے بہتری آرہی ہے جو قومی معیشت کیلئے ایک مثبت علامت ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ایم ایل ون انتہائی اہم منصوبہ ہے جس سے ریلوے میں انقلاب آئے گا۔ ایک انٹر ویو میں اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے مختلف شعبوں میں متعدد منصوبے شروع کئے جن سے معیشت کیلئے
مزید استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اتحادی شراکت داروں سے ملک میں شروع کئے گئے مختلف منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کیلئے کہا ہے اور اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی خواہاں ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ایم ایل ون اس حوالے سے انتہائی اہم منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت غربت اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے جس کا مقصد عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے