لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے شراب کی فروخت پر مکمل پابندی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔ لیگی رکن اسمبلی خلیل طاہر سندھو کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تمام الہامی کتابوں اور مذاہبِ میں شراب حرام ہے،حرام کی کوئی چیز بھی حلال میں شامل ہو تو وہ بھی حرام ہو جاتی ہے،شراب سے وصول کردہ ریونیو ٹیکس
سالانہ بجٹ میں شامل ہوتا ہے،بجٹ سے تمام سرکاری ملازمین،ممبران پارلیمنٹ حتی کے صدر پاکستان کو بھی تنخواہ دی جاتی ہے،شراب سے وصول شدہ ریونیو سے تنخواہ بھی فاسق ہو جاتی ہے،شراب پر فی الفور پابندی عائد کی جائے اورتمام پرمٹ منسوخ کئے جائیں۔قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جن ہوٹلز میں شراب فروخت ہوتی ہے ان بار زکو سیل کرتے ہوئے مکمل پابندی عائد کی جائے۔