راولپنڈی (آن لائن) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن، پولٹری آڑھت ایسوسی ایشن راولپنڈی،پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی اوروزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے چکن میں کرونا وائر س کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت فروخت ہونیو الا چکن مکمل طورپرمفیداور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہے
مرغی کا گوشت انسانی استعمال کے لئے موزوں اور صحت بخش ہے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اسلم نے سوشل میڈیا پر چکن (برائلر مرغی)میں کرونا وائرس کی موجودگی کے بارے میں پھیلائی جانے والی اطلاعات کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پوسٹ جن میں شہریوں کو آئندہ 60 دنوں تک چکن استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے مکمل لغو، جھوٹ کا پلندہ اور من گھڑت ہے مرغی کا گوشت باآسانی دستیاب ہے اور لحمیات سے بھرپور غذا ہے شہری بلا خوف و خطر چکن کااستعمال کریں انہوں نے کہا کہ پاکستا ن میں پولٹری ایک بہترین شعبہ ہے پولٹری انڈسٹری کا قومی معیشت میں بہت بڑا کردار ہے اور پولٹری انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے والے روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے باوجود حکومت کو خطیر رقوم ٹیکسوں کی مد میں جمع کرا رہے ہیں ادھر پولٹری آڑھت ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر ملک غضنفر، سیکریٹری جنرل قاضی زاہد محمود اعوان اور راجہ منیرنے مرغی کے گوشت میں کرونا وائرس کی موجودگی کی مکمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرغی منڈی میں یومیہ ہزاروں من زندہ مرغی کا کاروبار ہوتا ہے سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈے میں اگر خدانخواستہ صداقت ہو تو سب سے پہلے مرغی کا بیوپاری اور منڈیوں میں کام کرنے والا لوڈر اس سے متاثر ہوانہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایسے منفی پروپیگنڈہ کرنے والے خدا کا خوف کریں مرغی کا گوشت حلال ہے اور اس کاروبارا سے ہزاروں افراد کا رزق وابستہ ہے
انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر اس بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے دریں اثناوزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے بھی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے وفاقی وزرات نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے کمشنر اینیمل ہسبنڈری ڈاکٹر محمد خورشیداور ڈائریکٹر پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمٰن نے
چکن کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چکن میں کرونا وائرس سمیت کسی قسم کا کوئی وائر س نہیں ہے انہوں نے کہا کہ یہ سائنٹیفک بنیادوں پر ممکن ہی نہیں ہے لہٰذا شہری سوشل میڈیا پرچلنے والی من گھرت اور جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں پاکستان میں چکن میں کسی قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی شہری چکن کو کھائیں اور جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں۔