اسلام آباد (این این آئی)نیپرا نے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ موخر کردیا گیا ۔ سی پی پی اے کے مطابق حکومت فیول پرائس ایڈجسمنٹ طریقہ کار میں تبدیلیاں کرنا چاہتی ہے ،نومبر کی سماعت میں تاخیر کی درخواست قبول کی جائے ،پاور سیکٹر میں پرابلم سب کو پتا ہے۔حکام سی پی پی اے کے مطابق سی پی پی اے کو مالی مشکلات والی بات درست نہیں ہے۔حکام سی پی پی اے کے مطابق سی پی پی اے جو تبدیلیاں
کرنا چاہتی ہے وہ ہمارے پاس نہیں آئی ۔ چیئر مین نیپرا نے کہاکہ نیپرا صارفین کے حقوق کا تحفظ کریگا۔پی پی اے کے مطابق نومبر میں پن بجلی سے 39.01 فیصد اور کوئلے سے 27.31 فیصد بجلی پیدا کی گئی، نومبر میں مقامی گیس سے 9.34 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 9.20 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایٹمی زرائع سے 11.55 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 7 ارب 20 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔