جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اب نہ مزید ٹیکس لگیں گے اور نہ گیس و بجلی کی قیمتیں بڑھیں گی ،عوامی دبائو بڑھنے پر حکومت کا بھی پیچھے ہٹنے کا اعلان

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا اصولی موقف ہے اب نہ مزید ٹیکس لگائے جائیں گے نہ گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ ملک میں سیاسی استحکام ہے اور اب معاشی استحکام آئے گا، ق لیگ اور ایم کیو ایم ہمارے بغیر اور ہم ان کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیا ل کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کا گندم اور چینی کے بحران میں کوئی کردار نہیں ہے۔

وفاقی وزراء کی کچھ معاملات پر اختلاف رائے سیاسی ناپختگی ہے، کچھ لوگ ذاتی شہرت کے بھوکے ہیں اس میں ہمارے ساتھی بھی ہوسکتے ہیں۔غلام سرور کا کہنا تھاکہ کابینہ مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے موڈ میں نہیں ہے، ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے کہا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ارکان اسمبلی کوترقیاتی فنڈز کی مد میں پیسے نہیں ملتے، ہم صرف اسکیم بنا کر دیتے ہیں پیسے متعلقہ ادارے کو جاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…