بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایرانی بمباری کا نشانہ بننے والےامریکی فوجیوں کی تعداد اندازوں سے کہیں زیادہ نکلی ، نئے اعداد و شمار نے شک کو یقین میں بدل دیا

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ماہ کے اوائل میں مغربی عراق میں عین الاسد کے فوجی اڈے پر ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کے داغے جانے کے نتیجے میں دماغی چوٹ سے متاثر ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 109 تک پہنچ گئی۔

یہ تعداد گذشتہ ماہ کے اواخر میں پینٹاگان کی جانب سے اعلان کردہ تعداد سے 45 فوجی زیادہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق منگل کے روز جاری ایک بیان میں پینٹاگان نے مزید بتایا کہ معمولی دماغی چوٹ سے متاثرہ 109 فوجیوں میں سے 76 (تقریبا 70%) اپنے یونٹوں میں واپس جا کر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ متاثرہ فوجیوں میں سے صرف ایک کا علاج جرمنی میں امریکی فوجی ہسپتال میں ہو رہا ہے جب کہ بقیہ تمام کا علاج عراق میں ہوا۔جہاں تک بقیہ فوجیوں کا تعلق ہے تو ان میں سے 27 کو جرمنی میں امریکی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ دیگر سات فوجیوں کو عراق سے جرمنی منتقل کیا جا رہا ہے۔ جرمنی منتقل کیے گئے 27 فوجیوں میں سے ایک فوجی صحت یاب ہو کر عراق میں اپنے یونٹ میں لوٹ آیا ہے .. جب کہ 21 کو امریکا منتقل کر دیا گیا اور پانچ فوجی مزید جانچ اور معائنوں کے لیے ابھی تک جرمنی میں ہیں۔پینٹاگان کی ترجمان الیسا فرح نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنی طبی ٹیموں کی کوششوں کے ممنون ہیں جنہوں نے ہمارے فوجیوں کو مناسب دیکھ بھال فراہم کرنے میں سنجیدگی سے کام کیا ،اس چیز نے 70% فوجیوں کے خدمات کی انجام دہی کے لیے واپس لوٹنے کو ممکن بنایا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…