راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیشی کپتان مومن الحق نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر افسوس اور شرمندگی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ کارکردگی پر مایوسی ہے۔بنگلہ دیش کی 19ٹیم نے اچھی کار کر دگی دکھائی،ہمیں بنگلہ دیش کی انڈر 19 کی ٹیم سے سیکھنا چاہیے، پاکستانی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کی، شکست پر کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا، ہر ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کراوڈ کا فائدہ ہوتا ہے،
ہماری طرف سے پارٹنر شپ اور سنچری نہیں بنی جس کی وجہ سے نقصان ہوا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مومن لحق نے کہا کہ ہم جو نیر کے لیے مثال ہیں، ہم نے میچ سے کافی سیکھا ہے، آگے آٹھ سے دس ٹیسٹ میچ ہیں جس میں اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان آکر خوشی ہوئی، اچھے انتظامات تھے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ نسیم شاہ پاکستان کا مستقل ہے اس میں غصہ ہے جو فاسٹ باؤلر کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری اور پاکستان کی ٹیم میں صرف بیٹنگ کا فرق تھا، پاکستان کی باؤلنگ بھی اچھی تھی، ہر کسی ملک کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلنا چاہیے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ اور باؤلنگ اچھی تھی،پاکستان کے ٹارگٹ تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں 100 رنز کی پارٹنر شپ کہ ضرورت تھی ہم ناکام رہے۔ ایک سوا ل پر انہوں نے کہاکہ اگر آپ کسی سینئر یا جونیئر سے سیکھتے ہیں تو اچھی بات ہوتی ہے،ٹیسٹ میچ میں ہمیں بہتر کارکردگی کے لیے اچھی تیاری کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اس کھیل سے بہت سیکھنے کا موقع ملا،ہم اپنی ٹیم کی خامیوں کو پورا کرنے کی کوشش کرینگے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس ہوم گراؤنڈ تھا اور پچ کی سمجھ تھی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہمیں بنگلہ دیش کی انڈر 19 کی ٹیم سے سیکھنا چاہیے انہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ کے اچھے مستقبل کے خواہاں ہیں،میچ کی بدلتی صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہیے ہم نے کوشش بھی کی