اتوار‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میڈیا چاہتا ہے میں گورنر سندھ سے بات کرنا چھوڑ دوں، وزیراعلیٰ سندھ نے سنگین الزام لگا دیا

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ میڈیا چاہتا ہے کہ میں گورنر سندھ سے بات کرنا چھوڑ دوں،جو کہانیاں بنانی ہیں بنائیں،گورنر کو کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتا رہوں گا۔پیرکی صبح بلدیہ ٹائون میں انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم نے آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی،

آئی جی سندھ کے معاملے پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے اور میں کابینہ کے فیصلے کا پابند ہوں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلی نے ذومعنی جملے استعمال کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ،میڈیا چاہتا ہے کہ میں گورنر سندھ سے بات کرنا چھوڑ دوں،جو کہانیاں بنانی ہیں بنائیں، گورنر کو کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتا رہوں گا۔پولیو مہم کے حوالے سے وزیراعلی سندھ نے کہاکہ پولیو کے بڑھتے کیسز ہمارے لیے بڑا چیلنج بن گئے ہیں،اس 7 روزہ مہم میںصوبے بھر میں 23لاکھ بچوں کو پولیو کے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے،کیونکہ اس سال پولیو کے 5 کیسز سندھ میں رپورٹ ہوچکے ہیں جو بہت دکھ کی بات ہے۔دوسری جانب شہرقائد میں5روزہ انسدادپولیو مہم کا آغاز کردیا گیاہے جو رواں ماہ کی 16 تاریخ تک جاری رہے گی،جس کا مقصد کراچی میں رہنے والے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین پلانا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو نے اس سلسلے میں بتایا کہ پولیو مہم کراچی کے تمام 6 اضلاع میں جاری رہے گی جس کا ہدف 5 سال سے کم عمر بچے ہیں۔کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے انعقاد کے پیش نظر شہر میں مہم کی تاریخوں کو تبدیل کر کے 10 فروری سے 16 فروری تک کردیا گیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)


عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…