پشاور(این این آئی)پشاورسمیت صوبے کے اضلاع میں گڑکی قیمت میں کمی، گڑ کی 75 کلو بوری کی قیمت میں 2 ہزار روپے تک کمی آگئی۔75 روپے فی کلو گڑ جو دوہفتے قبل 10 ہزار روپے فی بوری مل رہی تھی اب 8 ہزار روپے تک آگئی۔ملک میں مہنگائی کا راج برقرار ہے لیکن پشاور میں چینی کا متبادل، گڑ کی قیمت کم ہونے لگی،75 کلو بوری کی قیمت میں 2 ہزار روپے تک کمی آگئی۔پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں گڑ کی قیمتیں نیچے
آنا شروع ہوگئی۔75 روپے فی کلو گڑ جو دوہفتے قبل 10 ہزار روپے فی بوری مل رہی تھی اب 8 ہزار روپے تک آگئی۔بیوپاری کہتے ہیں کرشنگ سیزن شروع ہونے سے قیمتیں نیچے رہی ہیں۔ چینی کی قیمت بڑھنے اور گڑ کی کم ہونے سے بیوپاریوں کا کاروبار چمک اٹھا ہے۔خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں مین چینی کی نسبت گڑ کا استعمال بھی بڑھ گیاہے۔گڑ منڈی ڈیلرز کے مطابق اس سال گنے کی زیادہ پیداورسے گڑ کی قیمتیں مزید کم ہوسکتی ہے