منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ہوشربا اضافہ

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین سے پھیلنے والے مہلک وائرس کرونا سے دنیا بھر میں صرف ڈیڑھ ایک ماہ میں قریباً 570 اموات ہوچکی ہیں اور28200 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں حکام نے روز اس نئے مہلک وائرس سے دنیا بھر میں متاثر ہونے والے افراد کی ایک فہرست جاری کردی۔اس کے مطابق چین میں کرونا وائرس سے

563 اموات ہوئی ہیں،28018 متاثرہ افراد کے کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔چین کے زیر انتظام ہانگ کانگ میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے اور 22 کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔مکاؤ میں 10 افراد متاثر ہوئے ہیں۔چین میں سب سے زیادہ اموات وسطی صوبہ حوبئی میں ہوئی ہیں۔اسی صوبہ میں واقع شہر ووہان میں دسمبر میں لوگ اچانک اس نئے مہلک وائرس کا شکار ہوکر بیمار پڑنے لگے تھے۔پھر یہ وائرس روز بروز پھیلتا چلا گیا۔جاپان، 45 کیس ،سنگاپورمیں 30 کیس،تھائی لینڈ میں 25 کیس،جنوبی کوریامیں23 کیس ،آسٹریلیا میں14 کیس،جرمنی میں 13 کیس،امریکا 12 کیس،تائیوان میں 13 کیس ،ملائشیا میں 14 کیس ،ویت نام میں 12 کیس ،فرانس میں چھ کیس،متحدہ عرب امارات میںپانچ کیس،کینیڈامیں چار کیس ،بھارت میںتین کیس،فلپائن میں تین کیس بہ شمول ایک موت۔روس میں دو کیس ،اٹلی میںدو کیس،برطانیہ میں تین کیس،بیلجیئم میں ایک کیس ،نیپال میںایک کیس،سری لنکا میںایک کیس ،سویڈن میںایک کیس ،اسپین میںایک کیس ،کمبوڈیامیںایک کیس ،فن لینڈ میں ایک کیس رپورٹ کیاگیا،چین میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد سے یہ عالمی میڈیا کی بڑی خبر بن چکا ہے۔اس مہلک وائرس کا دسمبر 2019ء کے آخر میں ووہان میں سب سے پہلے پتا چلا تھا اور اب تک اس شہر ہی میں اس سے سب سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…