اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خام تیل کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں 23 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی امید یہی کی جا رہی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت کو چاہیے کہ
وہ بھی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچائے۔ عالمی منڈی میں ہونے والی کمی کے تناسب سے دیکھا جائے تو اس حساب سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 27 روپے کمی ہو سکتی ہے، عالمی مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔