اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں معاشی ترقی کی صورتحال مایوس کن لیکن موڈیز نے بینکنگ سسٹم کے منظر نامے کو مستحکم قرار دیتے ہوئے خوشخبری سنا دی

datetime 6  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) موڈیز انویسٹرز سروسز نے خود مختار اداروں کے قریبی تعلق، متحرک فنڈنگ اور لیکویڈیٹی کی بدولت آئندہ 12سے 18ماہ کے دوران پاکستان کے بینکنگ سسٹم کے لیے مستحکم آؤٹ لْک (منظرنامے) کا اعلان کیا ہے۔ایجنسی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کام کے ماحول کے اعتبار سے پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کو ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ توانائی کی پیداوار اور مقامی سطح پر سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری سے مدد ملے گی۔

کہا گیا کہ تجارت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی سے نچلی سطح پر نجی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔موڈیز کے سینئر نائب صدر کونٹین ٹینوس کپریوس نے کہا کہ حالیہ عرصے میں خودمختار کریڈٹ پروفائل بہتر ہوئی ہے جس کی بدولت حکومتی سیکیورٹیز سے بینکوں کو فائدہ پہنچا جو ان کے اثاثوں کا 40 فیصد بنتا ہے۔کونٹین ٹینوس کپریوس نے کہا کہ ملک میں بینکوں کے لیے کام کرنے کی شرائط میں بتدریج بہتری آرہی ہے لیکن سخت مانیٹری شرائط اور حکومت کی بھاری قرضوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر ان کے لیے کام کرنا مشکل ہے، جس سے نجی شعبے میں سرمایہ کاری پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔موڈیز نے کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی صورتحال مایوس کن ہونے کے باوجود ایکسچینج ریٹ گزشتہ سال جون سے مستحکم ہے اور مارکیٹ کو امید ہے کہ آئندہ چند برسوں میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان ہے۔اعلامیے کے مطابق صارفین کی جانب سے ڈپوزٹ میں استحکام اور بڑھتی ہوئی لیکویڈیٹی بھی اہم عناصر رہے جس سے بینکوں کو کم مالیت کی بے پناہ فنڈنگ ملی، تاہم منافع میں معمولی اضافہ متوقع ہے لیکن یہ تاریخی اعدادوشمار سے کم رہے گا۔ایجنسی نے امید ظاہر کی کہ حکومت ضرورت پڑنے پر اہم بینکوں کی مدد کرے گی لیکن بی 3 ریٹنگ کی جانب سے عکاسی کرتے ہوئے کہا گیا کہ مالی سال میں درپیش چیلنجز کے سبب اس کی ایسا کرنے کی صلاحیت محدود ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی 3 بہتر کرتے ہوئے منفی سے مستحکم کر دی تھی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…