اسلام آباد (این این آئی) بھارتی سفارتکار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے درمیان معاملات معمول پر آنے کے امکانات نہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سینئر بھارتی سفارتکار نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کسی قسم کے رابطے یا مذاکرات نہیں ہو رہے،اجے بساریہ کے بعد بھارتی حکومت نے ابھی تک پاکستان کیلئے کوئی سفیر نامزد نہیں کیا۔ بھارتی سفارتکار کے مطابق دونوں ملکوں کے سفیروں کی تعیناتی کب ہو گی
اس حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں،کشمیر میں پابندیاں موجود ہیں۔ بھارتی سفارتکار کے مطابق کشمیریوں کو ادویات اور خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔ بھارتی سفارتکار نے کہاکہ کشمیر میں لوگوں کے اجتماع پر مکمل پابندی عائد ہے۔ بھارتی سفارتکار کے مطابق انٹرنیٹ سروس کشمیر کے کچھ علاقوں میں جزوی طور پر بحال ہے،کشمیر میں پابندیاں کب ختم کی جائیں گی اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔