جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

چاول میں ملاوٹ کا انوکھا دھندہ بے نقاب،چارملزم گرفتار

datetime 4  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پولیس نے چاولوں میں ملاوٹ کا ایک نیا اور انوکھا دھند بے نقاب کرتے ہوئے چار غیرملکی جعل ساز نوسر بازوں کو حراست میں لے کران سے تفتیش شروع کردی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت تجارت وسرمایہ کاری کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ الریاض میں ایک گھر میں چھاپہ مارا جہاں پر بڑی تعداد میں

اعلیٰ معیار کے چاول کے خالی بیگ خیرہ کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ وہاں پر غیرمعیاری چاول کی ان مشہور برانڈ کے چاول کے تھیلوں میں پیکنگ، سیل اورترسیل کی جا رہی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ چاولوں کی دھوکہ دہی اور جعل سازی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان دارالحکومت کے مختلف ہوٹلوں اور دکانوں سے اعلیٰ معیار کے چاولوں کے خالی ہونے والے تھیلے جمع کرتے۔ اس کے بعد انہیں ایک مکان میں لے جاتے جہاں ان میں غیرمعیاری چاول پیک کرکے ان پرمشہور برانڈ کی مہر لگائی جاتی اور پھر مہنگے داموں فروخت کیے جاتے۔پولیس نے چھاپے کے دوران 19 ہزار 500 خالی بیگ ضبط کیے ہیں۔ ان میں غیرمعیاری چاول پیک کرنے کے بعد اعلیٰ برانڈ کے چاول کی مہر لگائی جاتی اور انہیں سیل کردیا جاتا۔وزرات تجارت وسرمایہ کاری کمیٹی کے چیئرمین اور مشترکہ سیکیورٹی مہم کے انچارج صالح العنزی نے بتایا کہ ملزمان غیرمعیاری چاول شہرکی چھوٹی اور پرچون سامان فروخت کرنے والی دکانوں کو فروخت کرکے ان سے اعلیٰ معیار کے چاول کے پیسے بٹورتے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…