جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

4  فروری‬‮  2020

کراچی (آن لائن )جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔چیمپین شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔  سوات کی نو سالہ عائشہ ایاز نے الفجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈچیمپین شپ میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلایا تھا۔  تین روزہ مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے  5 سلور اور تین براز میڈلز بھی جیتے۔  عائشہ انور،

فاطمہ خاور، سینان اشفاق، محمد دانش اور محمد مرتضی عباس نے چاندی کے تمغے حاصل کیے۔ ملائکہ نایاب، انوشے علیم اور محمد عبدل عابدی نے کانسی کے تمغے جیتے۔  یو اے ای کی ریاست الفجیرہ میں ہونے والی چیمپئن شپ میں 32 ممالک کے سیکڑوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ نے کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔  ٹیم کو دیئے ایک   تہینتی پیغام میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ    فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی کرے گی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ  نے کہا کہ الفجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی مجموعی طور پر بہتر رہی۔ دنیا بھر سے نامور مارشل آرٹ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کو مضبوط حریف کھلاڑیوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال پاکستان انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپین G1 اور سیف تائیکوانڈو چیمپین شپ کی میزبانی کرے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…