ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات نے چین میں مہلک کرونا وائرس پھیلنے کے بعد بیجنگ کے سوا دوسرے شہروں کے لیے اپنی تمام پروازیں بدھ پانچ فروری سے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یواے ای کی وزارت صحت نے اس مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے
کا مشورہ دیا اور انھیں ہدایت کی کہ وہ روایتی عرب معانقے کے وقت ناک سے ناک ملانے سے گریز کریں تاکہ اس طرح اس مہلک وائرس کا شکار ہونے سے بچا جاسکے۔واضح رہے کہ کئی ایک ممالک کی فضائی کمپنیوں نے پہلے ہی چین کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔ان میں مصر اور برطانیہ کی قومی فضائی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔