جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

اتنی مدد کریں گے کہ پاکستان کو کسی اور کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانے پڑیں گے،مہاتیر محمد نے پاکستانی قوم کیلئے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

datetime 3  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ دیسک) وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کیساتھ گہرے تعلقات ہیں ۔ تفصیلات کےسینئر صحافی و تجزیہ نگا ر ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ملائیشن وزیراعظم مہاتیر پاکستانیوں کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں انہیں پاکستانی عوام سے بے حد محبت ہے کیونکہ انکے آبائو اجداد برصغیر سے گئے تھے ۔جب عمران خان اور مہاتیر محمد کی ملاقات ہوئی تو ان کے درمیان اچھے

تعلقات بھی قائم ہوئے ، یوں سمجھ لیں کے دونوں کے درمیان باپ بیٹے جیسا تعلق بن چکا ہے ۔ عمران خان اور مہاتیر محمد کی عمر میں تقریباً40سال کا فرق ہے ۔ ماضی میں عمران خان کو میرے سمیت کئی دوستوں نے مہاتیر محمد کیساتھ ملنے کا مشورہ دیا کیونکہ ملائیشیا میں ایک غریب قوم رہتی تھی جنہوں نے ترقی کی اور جدید تعلیمی ادارے قائم کیے ۔ آمدن میں بھی اضافہ ہوا ۔ ان کا کہان تھا کہ مہاتیر محمد کا تجربہ کافی ہے اور ہمارے وزیراعظم عمران خان ان کے تجربے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔ کوالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات عمران خان نے طیب اردوان کو بتائی تھیں جو ترک صدر نے سب کے سامنے رکھیں ۔ سینئر تجزیہ نگار ہارون الرشید کا مزید کہنا تھا کہ مہاتیر محمد ذاتی بطور پرپاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ، ایک زمانے میں مہاتیر محمد نے اس منصوبے پر غور کیا تھا کہ وہ پاکستان کی اتنی مدد کریں انہیں کھانے کا تیل امپورٹ کسی سے نہ کرنا پڑے ۔ تاہم کچھ نالائقوں کی بدولت یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا ۔ وزیراعظم کو ملائیشیاسے بہت مدد مل سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا کے دورے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ اگلے ماہ 3 فروری کو کوالالمپور جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان ملائیشینہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات بہت اہم تصور کی جا رہی ہے۔ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات میں امت مسلمہ کے اتحاد پر بات چیت ہو گی۔وزیراعظم عمران خان مہاتیر محمد کو ملائیشیا سمٹ میں عدم شرکت کی وجوہات سے آگاہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…