شیخوپورہ(این این آئی)شیخوپورہ میں موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 بچے شدید زخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کا رہائشی سجاد نامی نوجوان عمرہ کی سعادت حاصل کر کے لاہور ائیرپورٹ پہنچا تھا جسے لے کر اس کا بھائی عبدالجبار اور فیملی واپس چنیوٹ
جا رہے تھے کہ موٹروے پر شیخوپورہ کے علاقہ خانقاہ ڈوگراں کے قریب کار کا ٹائر پھٹ گیا اور تیزرفتارکار الٹ گئی جس میں سوار خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین بچے شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوںنے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔