پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

نئی ٹیم کو کچھ علم نہیں، ق لیگ کے بعد ایک اور اتحادی جماعت نے نئی حکومتی مذاکراتی ٹیم پر تحفظات کا اظہار کر دیا، دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

datetime 2  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے نئی حکومتی مذاکراتی ٹیم پر تحفظات کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اتحادیوں سے مذاکرات کیلئے علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔ حکومت کی جانب سے بنائی گئی نئی کمیٹی پر

اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد اب بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) نے بھی اعتراض کردیا ہے۔ بی این پی مینگل کے سیکریٹری جنرل سینیٹر جہانزیب جمالدینی کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین، پرویزخٹک اور ارباب شہزاد مذاکرات کریں، نئی ٹیم کو کچھ علم نہیں، مذاکرات وقت کا ضیاع ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ شروع سے جہانگیر ترین، ارباب شہزاد اور پرویزخٹک مذکرات کررہے ہیں، نئی مذاکراتی ٹیم قبول نہیں لہٰذا حکومت ٹیم تبدیل کرے۔دوسری جانب جہانزیب جمالدینی کی زیرصدارت بی این پی کی سینٹرل ایگزیگٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کی جانب سے 6 نکاتی ایجنڈے پر پیشرفت سے متعلق کمیٹی کو آگاہ کیا گیا اور نئی حکومتی مذاکراتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق لاپتہ افرادکی واپسی سے متعلق حکومتی پلان پر کمیٹی کو آگاہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…