بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

آٹے کے بعد ابھرتا ہوا چینی بحران، چینی بحران کے ذمہ دار عمران خان کے یہ دو ساتھی ہیں، ہوشربا انکشاف کر دیا گیا

datetime 2  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے 2 لوگ جہانگیرترین اور خسرو بختیار چینی بحران کے ذمہ دار ہیں،جہانگیر ترین کون ہے اور وہ کس حیثیت سے درآمدات اور برآمدات کے فیصلے کر رہے ہیں،ملک میں جاری تمام تر تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے

پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جہانگیر ترین کون ہے اور وہ کس حیثیت سے درآمدات اور برآمدات کے فیصلے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری تمام تر تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہیں، انہوں نے جہانگیر ترین کو تحفے تحائف دے کر مذاکرات کامیاب کرنے کے لیے رکھا ہوا ہے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ عوام روٹی کیلئے برباد ہوگئے، ایک ماہ میں آٹا 20 روپے کلو مہنگا ہونے سے عوام کی جیبوں سے 40 ارب روپے نکل گئے، اس سے بڑا غبن کوئی ہوسکتا ہے؟۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ جہانگیر ترین کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے (ای سی سی) اجلاس سے پہلے کیسے پتہ تھا کہ 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی؟ انہوں نے ای سی سی اجلاس سے پہلے 3لاکھ ٹن گندم کا فیصلہ کیسے سنایا؟محمد زبیر نے کہا کہ وزیراعظم کے دائیں بائیں بیٹھے ترین اور خسرو چینی بحران کے ذمہ دار ہیں، 42 فیصد چینی کنٹرول کرنے والے چینی کے فیصلے کر رہے ہیں اور بحرانوں کے ذمہ دار ترین اوربختیار کا اس غبن کی تحقیقات کرنا مذاق ہے۔ سابق گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت عوام پر آئے روز ایک نیا بوجھ ڈال دیتی ہے، اب بھی منی بجٹ لانے کا ذکر ہو رہا ہے، حکومت نے پارلیمنٹ کو آئی ایم ایف سے معاہدے کے بارے میں اعتماد میں نہیں لیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام کو عمران خان کی نیک نیتی نہیں مسائل کا حل چاہیے، ہر ماہ بے روزگاروں کی تعداد میں سوا لاکھ تک کا اضافہ ہورہا ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ ملک پر تحریک انصاف کو مسلط کرنے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہے، الیکشن کروانا آر ٹی ایس خراب ہونا اور تحقیقات نہ ہونا اس سب کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…