جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈاکو پاکستان کا صفایا کرکے لندن میں عیاشیاں کر رہے ہیں،بھائی کی تیمارداری کرنیوالا شخص سازشوں میں مصروف ہے، حکومت نے نواز شریف کیخلاف دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 2  فروری‬‮  2020 |

سیالکوٹ(آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈاکو پاکستان کا صفایا کرکے لندن میں عیاشیاں کر رہے ہیں، بھائی کی تیمارداری کے لئے جانے والا شخص حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، میڈیکل رپورٹ وقت پر جمع نہ کرائی گئی تو حکومت عدالت جائے گی، 72 سال تک اپنے مفادات دیکھنے والے سیاستدان عمران خان کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں،

ایک مافیا نے آٹے اور گندم کا بحران پیدا کیا، اب ملک میں کوئی آٹے کا بحران نہیں ہے۔ عمران خان کے دل اور آنکھوں میں عوام کا درد دیکھا ہے، مجھے یقین ہے کہ وہ ملک کا نظام تبدیل کریں گے، عوام اور ملک کو ترقی، خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے، مہنگائی اور بیروزگاری سے قوم کو نجات دلائیں گے، سیالکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام نے جس مسیحا کو چنا ہے اس کے نظریے سے آگاہی ضروری ہے اور عمران خان کا نظریہ یہ ہے کہ میں نے حکومت میں آنے کے لئے 22سال جدوجہد نہیں کی اور نہ ہی میں وزیراعظم ہاؤس کے فنڈ خرچ کرنے کے لئے اقتدار میں آیا ہوں بلکہ عمران خان کا نظریہ بہت کلئیر ہے جو احساس اور درد ہے جو وہ پاکستانی عوام کے لئے اپنے دل میں رکھتے ہیں اور میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ عمران خان اقتدار یا حکومت میں آنے کے لئے وزیراعظم نہیں بنے بلکہ وہ اس ملک کو بدلنے کے لئے آئے ہیں۔ پاکستان نے انگریز سے آزادی حاصل کی جو ہمارے بزرگوں کی وجہ سے ملی، ہمارے بزرگوں نے آزادی اس لئے حاصل کی تھی کہ پاکستان کا نظام عوام کے ماتحت ہو لیکن 72سال گزر گئے لیکن وہ مقصد حاصل نہیں کرسکے اور ہم وہ نظام نہیں لا سکے جو عوام کے ماتحت ہو، انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے اندر آزاد اور خودمختار ادارے چاہتے ہیں، تھانے و کچہری کے استحصالی نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، بدقسمتی سے وہ تمام مافیا جس نے 72سال اس نظام سے فائدہ اٹھایا وہ ایک طرف آکر کھڑا ہوگیا ہے اور وہ عمران خان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے۔

ملک میں جتنے بھی سیاستدان آئے انہوں نے اپنی مقبولیت کے لئے ایسے فیصلے کئے جس سے وہ تو قدآور بن گئے مگر پاکستان کا قد پست ہوتا رہا کیونکہ ان کی پالیسی اپنی ذات اور مفاد کو بچانا تھا۔ وزیراعظم عمران خان اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر اس وقت پاکستان کی فکر کر رہا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں نے عمران خان کی آنکھوں اور دل میں ملک و قوم کا درد دیکھا ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ پاکستان اور عوام کو مشکلات سے نکالیں گے۔ عوام کو مہنگائی اور نجات دلائیں گے، عمران خان اپنے اختیارات اداروں کو دینا چاہتے ہیں، ہم عدالتوں میں انصاف ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایسا نظام ہم چاہتے ہیں جہاں غریبوں کو انصاف ملے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کراچی کے بابو نے پریس کانفرنس کی ہے جس میں وہ مذاق اڑا رہا تھا کہ یہ حکومت انڈے، مرغی، کٹے اور بھینسیں اور لنگر خانوں کی بات کرتی ہے۔

میں اس عقل کے اندھے کو بتانا چاہتی ہوں دیہاتوں میں بیٹھے کسانوں اور مزدوروں کو کٹے پالنے کی اہمیت اور بزنس کا علم ہے اور یہ بزنس بڑا فائدے مند ہے۔ ان کسانوں کو پتہ ہے کہ مرغیاں اور انڈے بیچ کر نچلی سطح کی اکنانومی کیسے اوپر اٹھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ملک کے ماتھے کے جھومراور اثاثے ہیں ہم ان کی قدر کرتے ہیں، وزیراعظم ملکی خزانے کی پائی پائی امانت سمجھ کر خرچ کررہے ہیں کیونکہ عمران خان کو عوام کے دکھ اور درد کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے والے لندن میں عیاشیوں میں مصروف ہیں اور پلیٹ لیٹس پر ریلیف لینے والے پلیٹ لیٹس کی اپ ڈیٹ نہیں دے رہے۔بھائی کی تیمارداری کو جانے والا شخص حکومت کے خلاف سازش میں مصروف ہے یہ ڈاکو پاکستان کا صفایا کرکے لندن میں عیاشیاں کر رہے ہیں۔ اگر ان عیاش پرستوں نے وقت پر میڈیکل رپورٹ جمع نہ کروائی تو حکومت عدالت جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے ایک مافیا کی جانب سے مصنوعی بحران پیدا کیاگیا، گندم کوئٹہ کے راستے افغانستان سمگل کی گئی، ہم نے اس مافیا کے خلاف کارروائی کی ہے اور آٹے اور گندم بحران پیدا کرنے والے مافیاز کو نہیں چھوڑیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…