بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

صحت مند لوگ بھی بھیک مانگنے پر مجبور لیکن ایک باہمت نوجوان جس نے معذوری کو کمزوری نہ بنایا، باہمت نوجوان کون ہے؟ جانئے

datetime 2  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھیک مانگنا ایک رواج بن چکا ہے۔ اچھے خاصے صحت مند افراد بھی بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں کیونکہ یہ ایک آسان ذریعہ معاش ہے لیکن راولپنڈی میں ایک ایسا نوجوان بھی موجود ہے جس نے معذوری کو کمزوری نہیں بنایا۔

وہ 2007ء سے اب تک رزق حلال کمانے میں مصروف ہے اور ایک بہترین موٹر سائیکل اور رکشہ مکینک ہے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اس نوجوان کو ورکشاپ میں کام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان سے معروف صحافی نے سوال جواب بھی کئے۔ اس باہمت نوجوان کا نام سمیع اللہ ہے اور اس کا آبائی علاقہ پشاور ہے، رزق حلال کمانے کے لئے وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ راولپنڈی شفٹ ہو گیا تھا اور ان دنوں ورکشاپ چلانے میں مصروف ہے اس کے علاوہ ان کے کافی شاگرد بھی ہیں، دور دور سے لوگ ان کے پاس کام کروانے آتے ہیں۔ ان کے ایک اور بھائی بھی معذور ہیں مگر وہ بھی راولپنڈی کے ایک اور علاقے میں ورکشاپ بنا کر رزق حلال کما رہے ہیں۔ اس شخص کی دونوں ٹانگیں نہیں ہیں مگر اس کے باوجود وہ روزانہ دو سے تین گھنٹوں میں گھسٹ گھسٹ کر دکان پر پہنچتے ہیں اور واپسی میں ان کو ان کا ایک تیسرا بھائی موٹر سائیکل پر گھر لے جاتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس نوجوان کے کام سے کبھی بھی کوئی شکایت نہیں رہی یہ ایک بہت اچھے مکینک ہیں، ان کے بھائی نے بتایا کہ ان کی دلہن دیکھ تلاش کر لی ہے جلد ہی ان کی شادی کر دیں گے۔ معذور نوجوان نے شادی کے ذکر پر خوشی کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…