جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران صاحب آپ نے عوام کو کٹوں، مرغیوں، انڈوں اور لنگر،دوستوں کو اپنی جیبیں بھرنے پر لگادیا، ن لیگ نے دھماکہ خیز حقیقت بیان کر دی

datetime 1  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب 15 ماہ میں ریکارڈ قرض اور واجبات کے اعتراف سے پہلے خودکشی نہیں تو شرم سے ڈوب ہی مرنا چاہیے،آپ نے اتنے بڑے قرض کا پھندا قوم کی گردن میں ڈال دیا،عوام کو کٹوں، مرغیوں، انڈوں اور لنگر پر جبکہ دوستوں کو اپنی جیبیں بھرنے پر لگادیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تاریخی قرض لے کر ملک کو غریب، مہنگا ترین بنایا، عوام کو بھوکا کر دیا،71 سال میں ملک کے قرض اور واجبات 29 ہزار 500 ارب تھے،71 سال میں ملک نے سالانہ 415 ارب قرض لیا،عمران صاحب آپ نے15 ماہ میں 11 ہزار 500 ارب کا اس مزید اضافہ کردیا،عمران صاحب نے ملک پر 2216 فیصد قرض اور واجبات میں اضافہ کیا،آپ نے نیا مہنگا غریب اور مقروض پاکستان بنایا،کفایت شعاری اور بچت کے ڈراموں نے پاکستان کو مزید مقروض کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی 16 ماہ میں صفر ہوچکی ہے،ملک میں ترقیاتی وکارباری سرگرمیاں بند ہیں، عوام کا سوال ہے کہ یہ پیسہ آخر جا کہاں رہا ہے؟،کرپٹ اور منافع خور ٹولہ قوم کا نوالہ چھین کر اپنی تجوریاں بھر رہا ہے۔مسلم لیگ (ن)نے پانچ سال میں اتنا قرض نہیں لیا جتنا پی ٹی آئی حکومت نے پندرہ ماہ میں لے لیا،نواز شریف نے 17000کلومیٹر موٹرویز، 12000 میگا واٹ بجلی، سی پیک، 8000 کلومیٹر ہائی ویز اور سڑکیں، ایل این جی ٹرمینل، گوادربندرگاہ صنعتی زون، اورنج لائن اور میٹرو دیں جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے قوم کو قرض، ٹیکس اور مہنگائی کے سوا کیا دیا؟،آٹا، چینی، گھی، دالیں، ادویات، پٹرول، ڈیزل، سبزیوں، گوشت سمیت ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…