اسلام آباد (این این آئی)ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا ،ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی مزید ایک روپے 17پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی ،چینی کی قیمت 77روپے 89پیسے سے بڑھ کر 79روپے 6پیسے فی کلو ہوگئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ
دو ہفتے میں چینی 4روپے 77پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ،ایک ہفتے میں گھی کا ڈھائی کلو ٹن 24روپے مہنگا ہوا ،لہسن ایک ہفتے کے دوران 11روپے فی کلو مہنگا ہوا ،چکن برائلر زندہ مرغی فی کلو 5روپے مہنگی ہوگئی ،ایک ہفتے میں دالیں،بکرے کا گوشت،کوکنگ آئل،پاوڈر ملک بھی مہنگا ہوا ۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ ایک ہفتے کے دوران 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔